وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں کوہ سلیمان کی رودکوہیوں کاپانی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے سے متعلق جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ نے 4 سمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے ،پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کیلئے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے،کوہ سلیمان کی رودکوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال میں لانے کیلئے سمال ڈیمز کامنصوبہ اہمیت کاحامل ہے،چھوٹے ڈیمز کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو پینے کاصاف پانی میسر آئے گا۔