مریم نواز کی پیشی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے نہ روکنے کا حکم

مریم نواز کی پیشی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے ...
مریم نواز کی پیشی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے نہ روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے نہ روکنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری ہائیکورٹ بار کی درخواست پر حکم دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مریم نواز کی پیشی پر وکلا کو عدالت آنے سے روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے کہاکہ مریم نواز کی پیشی کی وجہ سے وکلا کو داخلے سے روکا جارہا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وکلاکو عدالت آنے سے نہ روکنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری ہائیکورٹ بار کی درخواست پر حکم دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ کو ڈپٹی کمشنر کو ٹیلی فون کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آپ ڈی سی صاحب کو بتائیں وکلاکو نہ روکیں، عدالت نے کہاکہ وکلا کی عدم پیشی پر ان کے خلاف کوئی آرڈر پاس نہیں ہو گا۔