مریم نواز کی پیشی،احسن اقبال کو ہائیکورٹ جانے سے روک دیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نوازشریف کی پیشی پر احسن اقبال کو ہائیکورٹ جانے سے روک دیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی اورمسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے اطراف تمام راستے سیل کردیئے گئے،اسلام آبادہائیکورٹ سے متصل مارکیٹ کو بھی بند کردیاگیا،مریم نوازکی اسلام آبادہائیکورٹ آمد پر سکیورٹی سخت کردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ جانے والے راستے خاردار تاریں لگا کر سیل کردیئے گئے ہیں ،وکلا اورعام سائلین کا بھی ہائیکورٹ میں داخلہ بند کردیاگیا، سیکٹر جی 10 کو نوگوایریا بنا دیاگیاجس کی وجہ سے لوگوں کو دفاتر پہنچنے میں بھی مشکلات کاسامنا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پارٹی کی نائب صدر مریم نوازشریف کی پیشی پر ہائیکورٹ پہنچے تو اہلکاروں نے انہیں ہائیکورٹ جانے سے روک دیا، احسن اقبال کاکہناہے کہ یہ فاشسٹ حکومت ہے جو ہر طرف سے راستے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔