”عدالت کے باہر صفائی کاانتظام کرائیں “احتساب عدالت پیشی پر وکلا نے سپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کردیا

”عدالت کے باہر صفائی کاانتظام کرائیں “احتساب عدالت پیشی پر وکلا نے سپیکر ...
”عدالت کے باہر صفائی کاانتظام کرائیں “احتساب عدالت پیشی پر وکلا نے سپیکر سندھ اسمبلی سے مطالبہ کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کے اردگرد گندگی پر وکلا نے سپیکر سندھ اسمبلی سے شکایات کردیں،وکلا نے آغا سراج درانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے باہر صفائی کاانتظام کرائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کورٹ کے اردگردگندگی پر وکلا کی سپیکر سندھ اسمبلی سے شکایات کردیں،پیشی کے بعدعدالت سے باہر نکلے تو سینئر وکلا اور دیگر نے سراج درانی کوروک لیا۔

وکلا نے آغا سراج درانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے باہر صفائی کاانتظام کرائیں ،گندگی سے عدالت میں آنا جانا مشکل ہوگیا، سپیکر سندھ اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں کے ایم سی سے متعلقہ افسروں کو کہہ دیتا ہوں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -