کتنے کلو کے آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ؟ لاہور یوں کیلئے بڑی خبر 

کتنے کلو کے آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ؟ لاہور یوں کیلئے بڑی ...
کتنے کلو کے آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ؟ لاہور یوں کیلئے بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میںضلعی انتظامیہ نے 25 کلو آٹے کے تھیلے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ فیصلہ آٹے کی ڈیمانڈ اور سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیاہے ، 10 اور 20 کلوآٹے کا تھیلا فروخت کرنے کی اجاز ت ہو گی ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہناتھا کہ 25 کلو آٹے کا تھیلا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں بحران کے پیش نظر آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے سامنے حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ اس کے علاوہ چینی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔ اس مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگیوں میں مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ۔

مزید :

قومی -