”میری ضد ہو گی کہ نوازشریف اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ۔۔۔“مریم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر اعلان کر دیا 

”میری ضد ہو گی کہ نوازشریف اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ۔۔۔“مریم نوازشریف نے ...
”میری ضد ہو گی کہ نوازشریف اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک ۔۔۔“مریم نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر اعلان کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے کارکنوں کو عدالت کے اندر آنے سے روک دیاہے اور اس موقع پر مختصر گفتگو بھی کی اور کہا کہ میری ضد ہو گی کہ نوازشریف علاج تک واپس نہ آئیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ میرانہیں خیال نوازشریف اے پی سی میں جانے سے منع کریں گے، ہم آل پارٹیز کانفرنس میں جائیں گے،مکافات عمل شروع ہو چکا ہے ، ہر چیز کا اپنا ایک وقت ہوتاہے ، حکومت نے اپنا جو نقصان پانچ سال میں کرنا تھا وہ یہ دو سال ہی میں کر بیٹھی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہم نوازشریف کی کی ہدایت پر عمل کریں گے ، نواز شریف کا لندن میں علاج چل رہاہے ، میری نواز شریف سے ضد ہو گی کہ وہ علاج تک واپس نہ آئیں ، نوازشریف وطن واپس آنے کیلئے بے چین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش ہو رہی ہے اور امید نہیں تھی کہ آج اتنے لوگ میرے ساتھ آئیں گے ۔یہاں یہ ام قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود ہیں۔

مزید :

قومی -