نوابزادہ شہید سراج رئیسانی پرخودکش حملے میں ملوث داعش کا کمانڈر ہلاک

نوابزادہ شہید سراج رئیسانی پرخودکش حملے میں ملوث داعش کا کمانڈر ہلاک
نوابزادہ شہید سراج رئیسانی پرخودکش حملے میں ملوث داعش کا کمانڈر ہلاک

  

کوئٹہ/مستونگ ( ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی نے مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں نوابزادہ شہید سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش حملے سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث داعش کا کمانڈرہلاک ہو گیا۔ پڑنگ آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، نوازعرف سندھی ہلاک اورساتھی فرار،خودکش جیکٹ اور ٹی ٹی برآمد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نوابزادہ شہید میر سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش حملے کا آپریشنل کمانڈر محمد نواز عرف سندھی اپنے ساتھی کے ساتھ پڑنگ آباد میں تحریب کاری کیلئے آ رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے گزشتہ روز مستونگ میں ناکہ بندی کی، اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی میں داعش کا کمانڈر محمد نواز عرف سندھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -