مریم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سیدھی کہاں پہنچ گئیں ؟ پتا چل گیا 

مریم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سیدھی کہاں پہنچ گئیں ؟ پتا ...
مریم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد سیدھی کہاں پہنچ گئیں ؟ پتا چل گیا 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہونے کے بعد اب پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف پارلیمنٹ لاجز میں ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کی رہائشگاہ میں پہنچ چکی ہیں جہاں وہ ظہرانہ کریں گی ، مریم اورنگزیب نے مریم نواز کو ظہرانے کی دعوت دی تھی ۔

یاد رہے کہ ا سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو سرینڈر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 10 ستمبر کو طلب کر لیاہے ۔

مریم نوازشریف نے سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف اورمجھ پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے، نوازشریف عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں توکوئی قانون سے بالاترنہیں، نوازشریف موت کے منہ میں پہنچ کربھی خودکوسرنڈرکرتے ہیں، نواز شریف کاعلاج جیسے ہی مکمل ہوگاواپس آئیں گے نوازشریف کی حالت جیسے ہی خطرے سے باہرہوگی واپس آئیں گے۔

مزید :

قومی -