ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا، پشاورہائیکورٹ کے سوات ایکسپریس وے روڈخرابی سے متعلق کیس میں ریمارکس

ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا، ...
ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا، پشاورہائیکورٹ کے سوات ایکسپریس وے روڈخرابی سے متعلق کیس میں ریمارکس

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات ایکسپریس وے اور موٹروے پرجگہ جگہ روڈ خرابی سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ موٹروے پر ایسے ہی کوالٹی کام کو یقینی بنائے، ٹیکس کا پیسہ صحیح لگانا چاہیے،ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ میں سوات ایکسپریس وے اور موٹروے پرجگہ جگہ روڈ خرابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،چیئرمین موٹروے نے کہاکہ موٹروے پر جہاں خرابی تھی ان کو ٹھیک کیا ہے،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ موٹروے پر ایسے ہی کوالٹی کام کو یقینی بنائے، ٹیکس کا پیسہ صحیح لگانا چاہیے۔

جسٹس قیصررشید نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے استفسارکیا کہ سوات ایکسپریس وے پر کام کا کیا ہوا؟،آپ غلط بیانی کررہے ہیں،سوات ایکسپریس وے کوئی کام نہیں ہوا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرنے کہاکہ جس سپاٹ کی نشاندہی ہوئی تھی ان کو ٹھیک کیا اب بھی کام جاری ہے، عدالت نے کہاکہ ایکسپریس وے پر صرف پنکچر لگائے ہیں یہ کوئی ٹائر نہیں ہے کہ ٹھیک ہوگا۔

جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ ایکسپریس وے پر حادثات ہورہے ہیں،گزشتہ روز بھی کوئی جاں بحق ہوا،ایکسپریس پر غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں، عدالت نے چیئرمین موٹروے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سوات ایکسپریس وے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -