چین،سکول کا نیا سال نوول کروناوائرس کیخلاف سخت اقدامات کے ساتھ شروع ہوگیا

چین،سکول کا نیا سال نوول کروناوائرس کیخلاف سخت اقدامات کے ساتھ شروع ہوگیا
چین،سکول کا نیا سال نوول کروناوائرس کیخلاف سخت اقدامات کے ساتھ شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا)چین میں خوشی اور اعصابی دبا کے ملے جلے رجحان کے ساتھ منگل کے روز طلبا نے اسکول کے نئے سال کا آغاز کردیا ماضی میں نوول کروناوائرس سے بہت زیادہ متاثرہ بڑے شہر ووہان میں کل 2ہزار842کنڈرگارٹنز،پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں نے منگل کے روز14لاکھ طلبہ کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔شہرکے تعلیمی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ چھیفو کے مطابق ووہان میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلبا کو اپنے ساتھ ماسک لانا ہوں گے لیکن انہیں یہ ماسک اسکول میں نہیں پہننا پڑیں گے۔

ووہان میں فی الحال نوول کروناوائرس کا کوئی مصدقہ کیس نہیں ہے، پوری چینی مین لینڈ پرسوموار کے روز تک نوول کروناوائرس کے کل 216مصدقہ کیسز ہیں۔اگرچہ چین سے نوول کروناوائرس کی وبا کم ہوگئی ہے اس کے باوجود تمام سطح کے اسکولوں میں طلبا کی صحت کے تحفظ کیلئے انسداد وبا کے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔تقریبا صبح 7بجے سینئر طلبا نے نئے سمسٹر کیلئے ووہان کے مڈل اسکول نمبر49میں قدم رکھا، اس سے قبل ان کا درجہ حرارت جانچا گیا، ایک مخصوص راستے کے ذریعے ان کی جماعتوں کی جانب رہنمائی کی گئی، 10 منٹ بعد دوسری جماعت کے طلبہ اسکول میں ایک اورراستے کے ذریعے داخل ہوئے۔ایک اسکول کے عہدیداراِن ویگو نے کہاہے کہ اساتذہ اور طلبا کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، تمام جماعتوں، کینٹین،ہاسٹلزاور باتھ رومز کو مکمل طور پر جراثیموں سے پاک کیا گیا ہے اور ایسا ہرروز کیاجائے گا، ماسک اورہاتھوں کو جراثیموں سے پاک کرنے والے مواد جیسی انسداد وبااشیا بھی ہر جماعت میں دستیاب ہیں۔شنگھائی میں 15لاکھ پرائمری وسیکنڈری اسکول کے بچوں نے منگل کے روز اسکول جانا شروع کردیا ہے جبکہ شین ژین میں 2ہزار628کِنڈرگارٹنز، پرائمری وسیکنڈری سکولوں میں بھی بچے واپس آگئے ہیں۔