ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزم عرفان قریشی کو جیل بھیجنے کی خبریں ٖبے بنیاد، عدالت کا ملزم کا نام مقدے سے خارج کرنے کا حکم

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزم عرفان قریشی کو جیل بھیجنے کی خبریں ٖبے بنیاد، ...
ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزم عرفان قریشی کو جیل بھیجنے کی خبریں ٖبے بنیاد، عدالت کا ملزم کا نام مقدے سے خارج کرنے کا حکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خود کشی کیس کی سماعت ہوئی ،جس دوران عدالت نے ملزم ڈاکٹر عرفان کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے ،ڈاکٹر عرفان کو جیل بھیجنے کی میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط فہمی پر مبنی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے میں زہر دینے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ، ایسے شواہد نہیں ہیں کہ ڈاکٹر ماہا کو زہر دیا گیا ہو ، خودکشی والے روز ڈاکٹر ماہا عرفان قریشی کے کلینک آئی تھیں لیکن ملاقات نہیں ہوئی تھی ،مدعی مقدمہ نے بھی شواہد نہیں دیئے ہیں ،عدالت نے ملزم کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ کے بیانات اطمینان بخش نہیں ہیں ، استغاثہ اور تفتیشی آفیسر ملز م کو مقدمے میں شامل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ملزم کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہوتے ہیں ، عدالت نے مقدمے سے ملزم کا نام خارج کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ عرفان قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے  جو کہ بے بنیاد اور غلط فہمی پر مبنی تھیں ،درحقیقت ان کا نام مقدمے سے خارج کر دیا گیاہے اور عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -