انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، قرضوں کے بوجھ میں کتنی کمی ہوئی؟ خوشخبری 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، قرضوں کے بوجھ میں کتنی کمی ہوئی؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، قرضوں کے بوجھ میں کتنی کمی ہوئی؟ خوشخبری 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ گئی ہے ،100 انڈیکس میں 254 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 165 روپے 62 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ 26 اگست سے اب تک ڈالر 2 روپے 81 پیسے سستا ہو چکاہے یعنی ڈالر 1.6 فیصد گر چکا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 305 ارب روپے کمی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 110 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور پھر کمی ہوئی جسے انڈیکس کم ہو کر 41 ہزار 96 پوائنٹس پر آ گیا لیکن کچھ دیر کے بعد اس میں واپس چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور اب تک 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 365 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -