دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب 

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ...
دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب 

  

لاہور(آئی این پی)دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہو گا،جس میں کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں شیڈول ہے، یہ اجلاس کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کی سربراہی میں ہوگا۔اجلاس میں ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھی بلایا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سابق ٹیسٹ کپتان اور موجودہ کوچ یونس خان کے عہدے میں توسیع کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سفارشات بھی دی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال قاسم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اور نیشنل ٹی20 کپ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -