نوازشریف کو سرینڈر کرنے کیلئے 9 روز کی مہلت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیاہے جس میں سابق وزیراعظم کو سرینڈر کرنے کیلئے 9 روز کی مہلت دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رہنی چاہیے ، نوازشریف نے بیرون ملک جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ ضمانت ختم ہونے کے بعد جب اپیلیں سماعت کیلئے پیش ہوئیں تو وہ نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو انہیں سرینڈر کرنے کا موقع دیا جارہاہے ، آئندہ سماعت 10 ستمبر سے پہلے سرینڈر کریں ۔4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریر کیا ۔