رہبر ٹرسٹ پاکستان نے کورونا وائرس کے ضرورتمند مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہمی کا بھی بیڑا اٹھا لیا

رہبر ٹرسٹ پاکستان نے کورونا وائرس کے ضرورتمند مریضوں کیلئے مفت ادویات ...
 رہبر ٹرسٹ پاکستان نے کورونا وائرس کے ضرورتمند مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہمی کا بھی بیڑا اٹھا لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہبر ٹرسٹ پاکستان نے کورونا وائرس کے ضرورت مریضوں کیلئے مفت ادویات فراہمی کا بھی بیڑا اٹھا لیا، اور کہا ہے کہ اگر کسی کے بھی ارد گرد کورونا وائرس کا کوئی ضرورت مند اور غریب مریض موجود ہے تو ہمیں اطلاع کریں۔

رہبر ٹرسٹ کے ڈاکٹر ہیتھم البزم ، عمر ڈوگر اور رانا قاسم نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کی اور اپنی اس نئی پیشکش پر انہیں اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہناتھاکہ رہبر ٹرسٹ پاکستان کی ٹیم کی غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے کاوش کے بارے میں بتاتے ہوئے بڑی خوشی ہوئی ، زیتھرومیکس ، ڈیکسامیتھاسون اور ماسکس سمیت انسداد کورونا کی ادویات کی فراہمی کے بعد کھانے کے پیکجز کی تقسیم بھی یقینی بنائی۔ 

رہبر ٹرسٹ کے عہدیداران کا کہناتھاکہ اگر کسی غریب مریض کو مفت ادویات چاہیں ہوں تو ہمیں اطلاع کریں۔ رہبر ٹرسٹ کے مطابق اگر کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہے اور ڈاکٹر نے تشخیص کے بعد اسے ’زیتھرو میکس‘ اور ’ڈیکسا میتھاسون‘ ادویات تجویز کی ہیں تو وہ 0320-4463440 نمبر پر ڈاکٹر کا نسخہ واٹس کر دیں، انہیں بالکل مفت اور گھر پر ہی ادویات فراہم کر دی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -