پی سی بی کا ملک میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ، نوجوان کرکٹرز کیلئے اہم خبر آ گئی

پی سی بی کا ملک میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ، نوجوان کرکٹرز ...
پی سی بی کا ملک میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ، نوجوان کرکٹرز کیلئے اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری پر مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کورونا کیسز کی صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پہلے مرحلے میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے فریم ورک تیار کرکے ملک کی نمائندگی کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ جن کرکٹرز کا ری ہیب چل رہا ہے وہ بھی تمام ٹریننگ سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیساتھ پیشگی اجازت لینا بھی ضروری ہو گا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے بعد مارچ سے تمام کرکٹ سینٹرز میں ٹریننگ سہولیات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -