پیک فرینز کے پچاس سال مکمل ،صارفین کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری

پیک فرینز کے پچاس سال مکمل ،صارفین کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کا سلسلہ ...
پیک فرینز کے پچاس سال مکمل ،صارفین کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری

  

لاہور (پ ر )برانڈڈ بسکٹ بنانے والی کمپنی ” پیک فرینز “ نے اپنے پچاس سال مکمل کرتے ہوئے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیاہے، پیک فرینز نے وبائی مرض کورونا کے دوران پاکستان میں ایک بار پھر لاکھوں چہروں پر خوشی بکھیرتے ہوئے دل جیت لیے ہیں۔

پیک فرینزکے خوبصورت پیغام پر منحصر مفرد اشتہارات کا مقصد سامعین اور ناظرین کے ساتھ مثبت روابط کو استوار کرنا اور اسے مزید مضبوط بنا نا ہے ،جس میں لوگوں کی زندگیوں کو معنی خیز انداز میں چھو جانے والی خوشی اور مسترت پر مبنی داستان کی منظر کشی کی جاتی ہے۔

پیک فرینز کا 65 سیکنڈ پر منحصر جدید اشتہار اس وقت جاری کیا گیا جب کووڈ 19 نے شہریوں کو غیر ضروری سماجی میل جول سے محتاط کر دیا اور ہم میں سے بہت سے لوگ مسکرا نا بھی بھول گئے لیکن ان حالات میں پیک فرینز نے اپنے دلکش ٹی وی سی کے ذریعے شہریوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

پیک فرینز کے اشتہار میں مرکزی پیغام دوسروں کے ساتھ ’ بانٹنے ‘ کے گرد گھومتا ہے ، ٹی وی سی وبائی مرض کے درمیان رہتے ہوئے پر امید اور پر عزم رہنے کے پہلو کو اجاگر کرتا ہے ، بحیثیت قوم اس پر واقعی ہی عمل کرنے کی ضرورت ہے۔پیک فرینز پاکستان میں ایک گھریلو نام ہے جو کہ بڑی فیملی میں ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے میں چھپی ہوئی خوشی کی نشاندہی کرتا ہے ، جہاں سب مل کر مزیدار بسکٹ سے بھرے ڈبے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

انگلش بسکٹ مینوفیکچرز نے اپنے برانڈ ” پیک فرینز “ کے تحت براہ راست میڈیکل آلات خریدنے،کورونا سے متاثرہ لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کے علاوہ امداد مہم کیلئے 350 ملین روپے عطیہ کیے۔

مزید :

بزنس -