خاتون نے 24 سال پہلے خریدا جانے والا میکڈونلڈز کا برگر کھولا تو اس کا کیا بنا تھا؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

خاتون نے 24 سال پہلے خریدا جانے والا میکڈونلڈز کا برگر کھولا تو اس کا کیا بنا ...
خاتون نے 24 سال پہلے خریدا جانے والا میکڈونلڈز کا برگر کھولا تو اس کا کیا بنا تھا؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانا چند دن پڑا رہے تو خراب ہو جاتا ہے لیکن امریکہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے 24سال تک مکڈونلڈز کا ایک برگر سنبھالے رکھا اور گزشتہ روز اسے کھولا تو اس کی حالت ایسی تھی کہ دیکھ کر کوئی یقین ہی نہ کرے کہ یہ اتنا عرصہ پڑا رہا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون نے یہ برگر 1996ءمیں خریدا تھا اور گھر لاکر اس کی پیکنگ کھولے بغیر باکس الماری میں رکھ دیا۔اب 24سال بعد اس نے یہ باکس کھولا۔ خاتون کی پوتی نے اس کے باکس کھولنے کی ویڈیو بنائی جو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باکس کھولنے پر اس میں موجود فرنچ فرائز کی حالت کچھ خراب ہوتی ہے لیکن برگر آج بھی ایسا تروتازہ لگ رہا ہوتا ہے جیسے ابھی خرید کر لایا گیا ہو۔

کچھ عرصہ قبل 2دوستوں کیزی ڈین اور ایڈورڈز نٹس نے بھی ایسے ہی ایک پرانے برگر کا باکس کھولنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ یہ بھی 24سال پرانا تھا۔ کیزی اور ایڈورڈز نے اس ویڈیو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 24سال پہلے بہت سا کھانا آرڈر کر دیا جس میں سے بہت سا بچ گیا۔ یہ برگر بھی بچ جانے والے کھانے میں شامل تھا۔ دونوں دوست آپس میں مذاق کرنے لگے کہ کیوں نہ ہم اس بچ جانے والے کھانے کو ہمیشہ کے لیے سنبھال کر رکھ لیں۔ بالآخر انہوں نے اس برگر کو سنبھال کر رکھنے کا فیصلہ کر لیا اور اسے ایک الماری میں رکھ دیا۔ چند ہفتے قبل انہوں نے اسے کھولا تو یہ برگر بھی بالکل ٹھیک تھا۔ کیزی اور ایڈورڈز نے اس برگر کا نام ’سینئر برگر‘ رکھا ہے اور اسی نام سے اس کا ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ بھی بنا دیا ہے، جس پر وہ اس سینئر برگر کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -