”مصباح الحق دباﺅ کا شکار ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان بھی بول پڑے

”مصباح الحق دباﺅ کا شکار ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان بھی ...
”مصباح الحق دباﺅ کا شکار ہیں کیونکہ۔۔۔“ سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان بھی بول پڑے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دہری ذمہ داریوں کے بوجھ نے مصباح الحق کو دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دہری ذمہ داریوں کے بوجھ نے مصباح الحق کو دباؤ کا شکار کر دیا، رائے عامہ بن رہی ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر اپنے دونوں عہدوں سے انصاف نہیں کرپا رہے۔

محسن حسن خان نے کہا کہ 2011ءمیں چیف سلیکٹر تھا، ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کہا گیا تو چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو فوری طور پر کہا کہ دہری ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لے لیا جائے، آئندہ تینوں سال میں کوئی نہ کوئی آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول ہے، ایسا نہ ہو کہ ہم کوئی سمت ہی متعین نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ 2012ءمیں مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کیا تو محسن حسن خان ہی ہیڈکوچ تھے جبکہ رواں دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ سیریز میں 0-1 سے ناکام ہو چکا ہے جبکہ ٹی 20 سیریز میں بھی انگلینڈ نے 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -