فحش فلموں کے اداکار پر درجنوں خواتین کے ساتھ زیادتی کا الزام

فحش فلموں کے اداکار پر درجنوں خواتین کے ساتھ زیادتی کا الزام
فحش فلموں کے اداکار پر درجنوں خواتین کے ساتھ زیادتی کا الزام

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلموں کے 67سالہ اداکار رون جیرمی کے خلاف ایک کم عمر لڑکی سمیت 20خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق رون جیرمی نے ایک 15سالہ لڑکی کو 2004ءمیں کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلاریٹا میں ایک پارٹی کے دوران جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ایک 21سالہ لڑکی نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جیرمی نے اسے جنوری میں ایک ہالی ووڈ بزنس کے باہر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ابتدائی طور پر جیرمی کے خلاف ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا تاہم آئے دن جیرمی کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی مزید خواتین سامنے آ رہی ہیں اور اس مقدمے میں فریق بن رہی ہیں۔ اب جیرمی کے خلاف مقدمے میں فریق بننے والی خواتین کی تعداد 20ہو چکی ہے اور اس پر جنسی تشدد کے 28الزامات لگ چکے ہیں۔ اگر یہ تمام ثابت ہو گئے تو اسے ممکنہ طور پر 250سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -