وہ ملک جس کا بادشاہ اپنی لونڈی کو جیل سے نکال کر بیرون ملک لے گیا

وہ ملک جس کا بادشاہ اپنی لونڈی کو جیل سے نکال کر بیرون ملک لے گیا
وہ ملک جس کا بادشاہ اپنی لونڈی کو جیل سے نکال کر بیرون ملک لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کا 68سالہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن اپنی لونڈی کو جیل سے نکال کر اپنے ساتھ جرمنی لے گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 35سالہ سینینات وونگ وجیراپیکدی نامی اس خاتون کو گزشتہ سال ”شاہی داشتہ“ کے ’عہدے‘ پر فائز کیا گیا تھا لیکن چند ہفتے بعد ہی وہ بادشاہ کی نظروں سے گر گئی اور اس سے شاہی القاب اور اعزازات واپس لے کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بادشاہ مہاوجیرا لونگ کورن نے اپنی اس لونڈی کو معاف کر دیا ہے اور اسے جیل سے نکال کر اپنے ساتھ جرمنی لے گیا ہے۔ مہا وجیرا نے کورونا وائرس کی وباءکا زیادہ تر عرصہ جرمنی میں ہی گزارا ہے جہاں اس نے ایک 4سٹار ہوٹل پورے کا پورا بک کروا رکھا ہے اوراسے ایک فوجی یونٹ کی شکل دے رکھی ہے۔ وہاں اس نے اپنی درجنوں لونڈیاں بھی اپنے ساتھ رکھی ہوئی ہیں اور اب سینینات کو ایک بار پھر واپس جرمنی لیجا کر اپنے ’حرم‘ کا حصہ بنا دیا ہے۔ سینینات تربیت یافتہ پائلٹ ہے اور وہ بادشاہ کے شاہی باڈی گارڈ یونٹ میں فرائض سرانجام دے چکی ہے۔ وہیں اسے بادشاہ نے دیکھا اور اپنی لونڈی کے طور پر اس کا انتخاب کر لیا۔ لونڈی بنانے کے بعد بادشاہ نے اسے میجر جنرل کا عہدہ بھی دے دیا تھا۔ تاہم تین ماہ بعد ہی اس پر بے وفائی اور ملکہ کے برابر پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگا کر تمام عہدوں اور اعزازات سے محروم کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بادشاہ مہا وجیرا نے 4شادیاں بھی کر رکھی ہیں۔