یو ایس اوپن، جوکووچ، سٹسپاس اور کیرولینا لیسکوا نے دوسرے راﺅنڈ میں کوالیفائی کر لیا

یو ایس اوپن، جوکووچ، سٹسپاس اور کیرولینا لیسکوا نے دوسرے راﺅنڈ میں ...
یو ایس اوپن، جوکووچ، سٹسپاس اور کیرولینا لیسکوا نے دوسرے راﺅنڈ میں کوالیفائی کر لیا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کا آغاز ہو گیا جس کے پہلے راﺅنڈ میں نوواک جوکووچ، سٹفینو سٹسپاس اور کیرولینا لسکووا نے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی جبکہ امریکی ٹین ایجر کوکو گوف شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فلشنگ میڈوز، نیویارک کے بائیوسیکور ماحول میں سال کا آخری گرینڈ سلیم یوایس اوپن جاری ہے جس میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھلاڑیوں کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں سربیا کے نوواک جوکوچ کا سامنا، بوسنیا کے دامیر زمر سے تھا جس میں سریبین ٹینس سٹار نے 1-6، 4-6 اور 1-6 سے حریف کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ 

یونان کے سٹفینو سٹسپاس نے سپین کے البرٹ راموس کو 2-6، 1-6 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی جبکہ جرمنی کی اینجلک کربر نے بھی اپنے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب امریکی ٹین ایجر کوکو گوف کو لیٹویا کی اینسٹیسا سیوسٹووا کے ہاتھوں 3-6، 7-5، اور 4-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

مزید :

کھیل -