کورونا وائرس کی وجہ سے آدمی باپ بننے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا، معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی

کورونا وائرس کی وجہ سے آدمی باپ بننے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا، معائنہ کرنے ...
کورونا وائرس کی وجہ سے آدمی باپ بننے کی صلاحیت سے محروم ہوگیا، معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگوں میں اس کے کئی طویل مدتی نقصانات سامنے آ رہے تھے تاہم اب ایک ایسا نقصان سامنے آ گیا ہے کہ سن کر مردوں کی پریشانی کی انتہاءنہ رہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکہ میں ایک 37سالہ آدمی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے باپ بننے کی صلاحیت سے ہی محروم ہو گیا ہے۔ یہ کیس سامنے آنے پر امریکی ڈاکٹروں نے اس حوالے سے ایک تنبیہ جاری کر دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس مریض کو امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہسپتال لایا گیا تھا جہاں سے یہ صحت یاب ہو کر گھر تو چلا گیا لیکن بعد ازاں ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی باپ بننے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز ٹیکساس ہی میں سین انتونیو یونیفارمڈ سروسز ہیلتھ ایجوکیشن کنسورشیم ہوا جس میں ڈاکٹروں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے اس نقصان کی طرف بھی توجہ دینی ہو گی اور اس کا تدارک تلاش کرنا ہو گا۔ورنہ کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ افزائش نسل کی صلاحیت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -