شادی سے انکار پر محبوبہ کو بیچ سڑک ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، انوکھا واقعہ

شادی سے انکار پر محبوبہ کو بیچ سڑک ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، انوکھا واقعہ
شادی سے انکار پر محبوبہ کو بیچ سڑک ہی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، انوکھا واقعہ

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے شادی سے انکار کرنے پر اپنی محبوبہ کو بیچ چوراہے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ویب سائٹ texomashomepage.com کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر وشیٹا فالز کے رہائشی اس 45سالہ آدمی کا نام رابرٹ کلیرنس نوبل ہے جو اپنی محبوبہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے خاتون کو شادی کی پیشکش کی جس پر خاتون نے انکار کر دیا۔ 

خاتون کا انکار سنتے ہی رابرٹ آپے سے باہر ہو گیا اور وہیں سڑک کنارے اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو جسم پر کئی شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے منہ، بائیں کلائی، کندھوں اور گھٹنوں پر زخم آئے اور اس کا چہرہ لہولہان ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کئی ماہ سے رابرٹ کے ساتھ تعلق میں تھی اور اس کے ساتھ اسی کے گھر میں رہ رہی تھی۔ تاہم جس طریقے سے اس نے شادی کی پیشکش کی، اس نے انکار کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -