”ایسا کرنے سے پاکستانی سیاست کی کایہ نہ پلٹی تو میرا نام جاوید اقبال رکھ دینا “ سرینڈر ہونے کے حکم کے بعد سلیم صافی نے نواز شریف کوبڑا مشورہ دے دیا

”ایسا کرنے سے پاکستانی سیاست کی کایہ نہ پلٹی تو میرا نام جاوید اقبال رکھ ...
”ایسا کرنے سے پاکستانی سیاست کی کایہ نہ پلٹی تو میرا نام جاوید اقبال رکھ دینا “ سرینڈر ہونے کے حکم کے بعد سلیم صافی نے نواز شریف کوبڑا مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں سابق وزیراعظم کو سرینڈر کرنے کیلئے 9 روز کی مہلت دی گئی ہے۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم صافی نے کہا کہ میاں صاحب ہمت کرکے پہلی مہیا فلائٹ سے اسلام آباد آجائیں اور پھر ہمیشہ کے لئے باہر نہ جانے کا اعلان کرلیں۔ ایسا کرنے کی صورت میں پاکستانی سیاست کا کایہ نہ پلٹا تو میرا نام ارشد ملک یا جاوید اقبال رکھ لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ قانون کی بالادستی ہر صورت قائم رہنی چاہیے ، نوازشریف نے بیرون ملک جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ ضمانت ختم ہونے کے بعد جب اپیلیں سماعت کیلئے پیش ہوئیں تو وہ نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو انہیں سرینڈر کرنے کا موقع دیا جارہاہے ، آئندہ سماعت 10 ستمبر سے پہلے سرینڈر کریں۔4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریر کیا۔

مزید :

قومی -