قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم میں شامل تجربہ کار سینئرز کی حمایت کر دی

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم میں شامل تجربہ کار سینئرز کی حمایت کر دی
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم میں شامل تجربہ کار سینئرز کی حمایت کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹیم میں شامل تجربہ کار سینئر کی موجودگی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک تجربہ کار کھلاڑی فٹ ہے اور سکور بھی کر رہا ہے تو اس کو کوئی کیوں ڈراپ کرے گا؟ 

تفصیلات کے مطابق یونس خان نے کہا کہ میرے دور میں بھی ایسی باتیں ہوتی تھیں، اگرچہ میں ذاتی طور پر جوان خون کی شمولیت کے حق میں ہیں لیکن ٹیم کمبی نیشن سینئر اور جونیئرز پر مشتمل ہونا چاہیے، نئے کھلاڑیوں کی باتیں تو سب ہی کرتے ہیں لیکن کیا گارنٹی ہے کہ نیا کھلاڑی بھی فیل نہیں ہوگا۔

یونس خان نے اسد شفیق کی بھی حمایت کی اور کہا کہ کبھی کھلاڑی انڈر پریشر ہوتا ہے اور اس کو ایک اننگ درکار ہوتی ہے جس کے بعد سب کچھ ٹھیک ہوجاتا، اسد کے پاس موقع تھا کہ مانچسٹر میں دوسری اننگز میں ایسی اننگز کھیل جاتا لیکن بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہوگیا، وہ اچھا اور تجربہ کار بیٹسمین ہے، امید ہے جلد ری کور کرجائے گا۔

اظہر علی کی فارم میں واپسی ان کا کہنا تھا کہ میں نے اظہر علی کی موجودہ اور سابقہ ویڈیوز دیکھ کر موازنہ کیا اور پھر ان کے ’ٹاپ ہینڈ پر کام کیا‘ جس کی وجہ سے ان کا بیٹ سیدھا موو ہوا اور ان کی کارکردگی میں فرق آیا۔ دورے کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک پر نہیں صرف حکمت عملی پر کام کیا جاسکتا ہے اور وہ میں نے بھرپور لگن کے ساتھ کیا، اگر موقع ملا تو اس عہدے پر کام جاری رکھنا چاہوں گا۔ 

مزید :

کھیل -