فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو  بڑی خوشخبری سنا دی

فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو  بڑی خوشخبری سنا دی
فیاض الحسن چوہان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو  بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا  ہے کہ  اب جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر ملے گا۔ بزدار حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم سے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے گفتگو  کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب سنجیدگی سے گامزن ہیں، پنجاب سیکریٹریٹ میں 12 سیکریٹریز کی تعیناتی اس ضمن میں قابلِ ذکر ہے، بزدار حکومت بڑھکیں مارنے کی بجائے بہتر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے، پنجاب کے وسائل پر صرف مخصوص علاقوں یا اضلاع کا حق نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کوہِ سلیمان کے علاقے میں چار چھوٹے ڈیمز کی تعمیر پر ابتدائی کام کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے، ان ڈیمز کا مقصد کوہِ سلیمان کی رود کوہیوں میں پانی کے ضیاع کو بچاکر قابل استعمال بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -