پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور اس میں کس بات کا جائزہ لیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور اس میں کس بات کا جائزہ لیا جائے گا؟ ...
پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور اس میں کس بات کا جائزہ لیا جائے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں ہو گا جس میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے میں کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کی سربراہی میں ستمبر میں اجلاس شیڈول ہے جس میں دیگر معاملات کیساتھ ساتھ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کی جارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جو ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور دورے کا صرف آخری میچ ہی باقی رہ گیا ہے۔ 

تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دو میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے جبکہ ایک میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست دی تھی۔ اسی طرح ٹی 20 سیریز کے دوران ایک میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ کے نام رہا تاہم سیریز کا ایک میچ باقی ہے آج کھیلا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھی بلایا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاہم اس میں مینجمنٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

مزید :

کھیل -