آج کے میچ میں وہاب ریاض اور حیدر علی کو موقع ملنے کا امکان مگر نکالا کسے جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

آج کے میچ میں وہاب ریاض اور حیدر علی کو موقع ملنے کا امکان مگر نکالا کسے جائے ...
آج کے میچ میں وہاب ریاض اور حیدر علی کو موقع ملنے کا امکان مگر نکالا کسے جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی میچ کیلئے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور نوجوان بلے باز حید رعلی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار محمد عامر ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا اور ان کی جگہ وہاب ریاض کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا جبکہ مڈل آرڈر میں افتخار احمد کی جگہ حیدر علی کو آزمانے کی تجویز ہے۔ 

ٹیم مینجمنٹ میں سب سے زیادہ پریشان ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ باﺅلنگ کوچ وقاریونس بھی ہیں کیونکہ پاکستانی ٹیم 64 روز سے انگلش کنڈیشنز میں کھیل رہی ہے لیکن ابھی تک فتح سے محروم ہے، ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں یقینی جیت کے بعد قومی ٹیم کے ہاتھ سے میچ نکل گیا۔ 

اسی طرح دوسرے ٹی 20 میچ میں 196 سکور کا دفاع نہ کرنے میں ناکامی پر ہیڈکوچ کے ساتھ باﺅلنگ کوچ بھی پریشان ہیں اور پاکستان واپسی پر ان کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگتا دکھائی دے رہا ہے، مصباح سے چیف سلیکٹر کا عہدہ لینے کی باتیں پہلے ہی زبان زد عام ہیں۔ 

مزید :

کھیل -