سندھ کے 20 آفت زدہ اضلاع کے عوام۔۔۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت کو یاد دہانی کرا دی

سندھ کے 20 آفت زدہ اضلاع کے عوام۔۔۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت کو یاد ...
سندھ کے 20 آفت زدہ اضلاع کے عوام۔۔۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت کو یاد دہانی کرا دی

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا  ہے کہ سندھ حکومت نے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صوبے کے 20 اضلاع ہیں جنہیں سندھ حکومت نے آفت زدہ قرار دیا ہے، یہ اضلاع وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق اوراس کے اداروں سے سندھ حکومت کو جس قسم کی بھی مدد چاہیے اسے فراہم کی جائے گی، مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی کے عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے، نکاسی آب کیلئے جامع منصوبے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری طرف  وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی  سندھ حکومت کو یقین دہانی کراتے  کہا تھا کہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن خود مانیٹر کررہاہوں، این ڈی ایم اے کو لوگوں کے ریسکیو اور متاثرین کی طبی امداد، کھانا،پناہ گاہ اوریوٹیلیٹی سروسزکی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے،طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاق اور اداروں سے سندھ حکومت کو جو مدد چاہیے ملے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -