چین نے بھارت کے کتنے علاقے پر قبضہ کرلیا؟بھارتی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا 

چین نے بھارت کے کتنے علاقے پر قبضہ کرلیا؟بھارتی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ ...
چین نے بھارت کے کتنے علاقے پر قبضہ کرلیا؟بھارتی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے الزام لگا یا جا رہاہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی جانب سے مسلسل پیش قدمی کی جا رہی ہے تاہم چین نے واضح کیا ہے کہ چینی فوج لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی مکمل پاسداری کر رہی ہے ۔اب ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے لداخ میں ایک ہزار مربع کلو میٹر بھارتی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے،چین ایل اے سی پر منظم انداز میں پیش قدمی کر رہا ہے ۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولنگ پوائنٹ 900مربع کلو میٹر چین کے کنٹرول میں چلا گیا ہے ۔وادی گلوان میں 20مربع کلو میٹر ،گرم چشمہ پر 12مربع کلو میٹر ، پنگونگ جھیل میں 65مربع کلو میٹر ،چشول میں 20مربع کلو میٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -