وزیراعظم آٹا،گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے۔۔۔شہباز شریف نےعمران خان پر سنگین الزام لگا دیا

وزیراعظم آٹا،گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے۔۔۔شہباز شریف نےعمران خان ...
وزیراعظم آٹا،گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے۔۔۔شہباز شریف نےعمران خان پر سنگین الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی ہے جس کا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے،  وزیراعظم عمران خان آٹا،گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سےحواریوں کی جیب بھررہے ہیں،قوم اس حکومت کے ظلم پر مبنی ٹیکس کو مسترد کرتی ہے، حکومت نے ایل این جی کی خریداری پر تاخیر کی جس سے گیس کے بجائے تیل سے بجلی بنائی گئی۔

صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان آٹا،گندم، چینی، دوائی اور پیٹرول چوری سے حواریوں کی جیب بھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام پر ہر روز مزید بوجھ لادا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے زیرو بن گئے ہیں، حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی اور تاخیر سے گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے بجائے تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ روزگار ٹھپ اور حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھین چکی ہے، حکومت پہلے ہی ریکارڈ مقدار میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

مزید :

قومی -