پی آئی اے کایورپی ایوی ایشن کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

 پی آئی اے کایورپی ایوی ایشن کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے ...
 پی آئی اے کایورپی ایوی ایشن کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن  نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نےیورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6ماہ پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سی اے  اے سیفٹی اینڈکوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے فیصلے کاانتظارکیاجائے گا، ایاسا اورایاٹاآڈٹ اہلکاروں نے سی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں، اعتراضات میں پائلٹس کولائسنسزاجرا کے طریقہ کار،متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہیں جبکہ بطور ریگولیٹری طیاروں کے سیفٹی اقدامات اور سرٹیفکٹس اجرا پر بھی اعتراضات موجود ہے۔سی اے اے کے بطور ریگولیٹرکلیئرنس کے بغیر اپیل پر فیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے، اپیل مستر دہونے پر معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کاخدشہ ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پردائر کرے گی، پی آئی اے نے اپیل سے متعلق تیاری مکمل کر رکھی ہے۔