تیسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے میں کچھ دیر باقی مگر وہاں موسم کی کیا صورتحال ہے؟ تصویر بھی سامنے آ گئی

تیسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے میں کچھ دیر باقی مگر وہاں موسم کی کیا صورتحال ہے؟ ...
تیسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے میں کچھ دیر باقی مگر وہاں موسم کی کیا صورتحال ہے؟ تصویر بھی سامنے آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے میں کچھ ہی وقت باقی ہے اور اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں موسم بھی میچ میں مداخلت کے موڈ میں نظر نہیں آ رہا جس کا مطلب ہے کہ شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں مدمقابل ہوں گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہو گا۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز بچانے کی خاطر قومی ٹیم کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر، آل راﺅنڈر افتخار احمد اور محمد رضوان کی جگہ وکٹ کیپر سرفراز احمد، فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو موقع دیا جائے گا اور اگر ایسا ہوا تو نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا یہ پہلا ٹی 20 میچ ہو گا۔ 

مزید :

کھیل -