معروف کھلاڑی نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کرلی

معروف کھلاڑی نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کرلی
معروف کھلاڑی نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹو جی پی سٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کر لی ،کھلاڑی کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ میگوئل او یلیویرا اپنی سوتیلی بہن کو تب سے جانتے ہیں جب وہ دونوں 13برس کے تھے ۔
اویلیویرا کے والد پالو نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بیٹے نے انہی کی دوسری بیوی کی بیٹی 24 سالہ آندریا پیمینا سے شادی کرنی ہے۔یہ جوڑا 13 سال کی عمر سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور 2019 میں اپنے تعلقات کا اعلان کرنے سے پہلے ان کا 11 سال تک خفیہ تعلق تھا۔اس حوالے سے میگوئل اویلیویرا نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میں محبت سے پہلے گہری دوستی تھی۔ ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے۔کسی وقت ہم نے محسوس کیا کہ یہ دوستی سے زیادہ ہے ، یہ ایک بہت ہی مضبوط محبت ہے۔ہم اس سال شادی کرنے جارہے تھے ، لیکن اسی ہفتے کے آخر میں میری ایک دوڑ تھی اور ہمیںشادی کو اگلے سال تک ملتوی کرنا پڑا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -