تیسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان جیت گیا ،سیریز ایک ،ایک میچ سے برابر

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان جیت گیا ،سیریز ایک ،ایک میچ سے برابر
تیسرا ٹی ٹوئنٹی ،پاکستان جیت گیا ،سیریز ایک ،ایک میچ سے برابر

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی ۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو5رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدر علی کی شاندار ڈیبیو اننگ اور محمد حفیظ کی دھواں دار اننگ کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 190رنز بنائے جواب میں معین علی کی شاندار اننگ کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں185رنز ہی بنا سکی ۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں جاری میچ میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو فخر زمان اننگز کے دوسرے ہی اوور میں 1 سکور بنا کر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ کپتان بابراعظم نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 3 چوکے جڑے تاہم زیادہ دیر کریز پر کھڑے ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 18 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ٹام کیورین کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ 

آل راونڈر محمد حفیظ اور ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے حیدر علی نے اہم موقع پر انتہائی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 100 رنز بناتے ہوئے قومی ٹیم کے مجموعی سکور کو 132 پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر حیدر علی 33 گیندوں پر 54 رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ سینئر آل راونڈر محمد حفیظ نے ایک مرتبہ پھر اپنی افادیت ثابت کی اور 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ آل راونڈر شاداب خان 11 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا سکے اور کرس جورڈن کی گیند پر ٹام کیورین کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ آل راونڈر عماد وسیم 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ 

 انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ معین علی اور ٹام کیورین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز بینٹن 31گیندوں پر 46رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،جونی بیرسٹو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔ڈیوڈ میلان سات سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،این مورگن 10رنزبنا کر آو ٹ ہوئے ۔سیم بلنگز 26سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،گریگوری 12سکور بناکر آوٹ ہوئے،کرس جورڈن ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔معین علی شاندار اننگ کھیل کر 33گیندوں پر 61سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور وہاب ریاض نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور حارث روف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -