حیدر علی آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

حیدر علی آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار ...
حیدر علی آج کا میچ کھیل رہے ہیں یا نہیں؟ بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی کو انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور سیریز بچانے کیلئے قومی ٹیم کو میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ 

نوجوان بلے باز حیدر علی کو دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے ٹی 20 کیپ پیش کی جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ حیدر علی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ یونس خان کیساتھ کھڑے ہیں اور مصباح الحق بھی پاس کھڑے مسکرا رہے ہیں۔ 

اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں موسم بھی میچ میں مداخلت کے موڈ میں نظر نہیں آ رہا اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور تگڑے مقابلے سے بھرپور مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا۔ 

مزید :

کھیل -