لیاقت آبادایف سی ایریامیں جن کےگھر۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نے مساجد سے ایسے اعلانات کروانا شروع کر دیئے کہ پورے شہر میں تشویش پھیل گئی

لیاقت آبادایف سی ایریامیں جن کےگھر۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نے مساجد سے ایسے اعلانات ...
لیاقت آبادایف سی ایریامیں جن کےگھر۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نے مساجد سے ایسے اعلانات کروانا شروع کر دیئے کہ پورے شہر میں تشویش پھیل گئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا نالے پر رہائش پذیر مکینوں کو ڈپٹی کمشنر نےمکان خالی کرنے کے لئے صبح سات بجے  تک کا نوٹس دے دیا ہے جس سے پورے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق ڈی سی سینٹرل کی جانب سےکراچی کےعلاقےلیاقت آبادایف سی ایریا نالے پررہائش پذیر مکینوں کومکان خالی کرنے کے لئے صبح سات بجے  تک کا نوٹس دے دیا ہے۔ ڈی سی سینٹرل کی جانب سے مساجدسےاعلانات  کروائے جا رہے ہیں کہ لیاقت آبادایف سی ایریامیں جن کےگھرنالےپربنےہوئےہیں وہ صبح7بجےتک گھرخالی کردیں،صبح7بجےکےبعدگھروں کوگرانےکی کارروائی شروع کردی جائےگی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے طارق روڈ،بحریہ ٹاوَن،سپرہائی وے،ہل پارک،سہراب گوٹھ،شاہراہ قائدین،بحریہ ٹاوَن کلفٹن، کے پی ٹی،ناظم آباد،لیاقت آباد،غریب آباد شہر کے تمام انڈر پاسز بند ہو گئے تھے 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -