پروفیسر ڈاکٹر مختار عظمی کا منہاج یونیورسٹی کے نئے ڈین فیکلٹی آف لینگویجزکے چارج سنبھالنے پر اظہار مسرت

پروفیسر ڈاکٹر مختار عظمی کا منہاج یونیورسٹی کے نئے ڈین فیکلٹی آف لینگویجزکے ...
پروفیسر ڈاکٹر مختار عظمی کا منہاج یونیورسٹی کے نئے ڈین فیکلٹی آف لینگویجزکے چارج سنبھالنے پر اظہار مسرت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نامور محقق نقاد اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری نے بطور ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر چیئر مین شعبہ اردو ڈاکٹر مختار عظمی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری کا منہاج یونیورسٹی جوائن کرنا یونیورسٹی کے سٹاف میں ایک اچھا اضافہ ہے ۔انہوں نے شعبہ اردو کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر فخر الحق نوری کو گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سامیہ احسن ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر بلوچ سمیت دیگر اساتذہ کرام اور سٹاف بھی موجود تھا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -