طالبان نے تمام ممالک سےافغانستان میں سفارتخانے کھولنے کی اپیل کردی

طالبان نے تمام ممالک سےافغانستان میں سفارتخانے کھولنے کی اپیل کردی
طالبان نے تمام ممالک سےافغانستان میں سفارتخانے کھولنے کی اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے تمام ممالک سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بند سفارتخانے کھول لیں۔ یہ اپیل طالبان رہنما نے کی ہے۔ہم نیوز کے مطابق یہ اپیل طالبان رہنما مولودی شہاب الدین دلاور کی جانب سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان امریکہ کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ مولوی شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ جن ممالک نے اپنے سفارتخانے بند نہیں کیے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک پر امن طریقے سے اپنے سفارتخانے کھول سکتے ہیں۔مولوی شہاب الدین دلاور نے واضح کیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں افغانستان کے مفادات کو مد نظررکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو کہتے ہیں کہ سب متحد ہو جائیں۔