افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ کس نے کیا؟ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کردیا

افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ کس نے کیا؟ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کردیا
افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ کس نے کیا؟ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کردیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے کا فیصلہ میں نے کیا تھا۔

امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہم نے آئی ایس آئی ایس کی کمر توڑ دی،30ہزار افغان فوجیوں کو 20 سال تک تربیت دی۔ہمیں یقین تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز  طالبان کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔امریکہ کو اندازہ نہیں تھا کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرا ر ہوجائے گا۔مشکل حالات میں کابل سے فوجیو ں اور شہریوں کے انخلا کا خطرناک چیلنج پورا کیا،کابل کی سیکیورٹی کے لیے چھ ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔انخلا کو کامیاب بنانے پر فورسز اور سفارتی عملے کا  شکر گزار ہوں،100 سے 200 امریکی باشندے اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے 13 امریکی فوجیوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔طالبان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ قبل ازوقت ہوگا۔افغانستان سے جو بھی جانا چاہے اسے اجازت ہو،طالبان اپنا وعدہ پورا کریں۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -