زرطیف بادشاہ کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ، چوہدری سلطان محمود نے ایم ٹی بی سی دورے کی دعوت قبول کرلی

 زرطیف بادشاہ کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ، چوہدری سلطان محمود نے ایم ٹی بی ...
 زرطیف بادشاہ کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات ، چوہدری سلطان محمود نے ایم ٹی بی سی دورے کی دعوت قبول کرلی

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آزادجموں وکشمیر سلطان محمود چوہدری سےمیڈیکل ٹرانسکرپشن بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی)کے ڈایریکٹر سردار زرطیف بادشاہ کی ملاقات،صدارت کا منصب سنبھالنے پر صدر ریاست کو مبارکباد اور ایم ٹی بی سے دفتر دورے کی دعوت،چوہدری سلطان محمود نے دورے کی دعوت قبول کر لی اور جلد دورہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق سردار زرطیف بادشاہ نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چوہدری سے تفصیلی ملاقات کی اور ایم ٹی بی سی کے مختلف پراجیکٹ پر بریفنگ دی ۔اس موقع پرصدرریاست نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ایم ٹی بی سی کا دورہ کر چکا ہوں،ایم ٹی بی سی اسوقت ریاست کے اندر لوگوں کو روزگار کی فراہمی میں ناقابل فراموش کردار ادا کر رہی ہے،باغ جیسے علاقے میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو فالو کرنا اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے سرار زرطیف بادشاہ کی طرف سے بریفنگ میں بتاے گے ایم ٹی بی سے کے ذیلی منصوبہ جات کو سراہتے ہوے کہا کہ اس طرح کے عوامی فلاحی منصوبہ جات میں کمپنی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے بھرپور تعاون کیا جائےگا۔ صدر ریاست کا کہناتھا کہ اگر اس طرح کی مزید ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آزادکشمیر کے اندر سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاے تو ریاست سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ہماری معیشیت بھی مستحکم ہو گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -