بینکنگ کورٹ: ججز محمد عاشق اور چودھری غلام مرتضی کا تبادلہ 

  بینکنگ کورٹ: ججز محمد عاشق اور چودھری غلام مرتضی کا تبادلہ 

  

لاہور(پ ر)بینکنگ کورٹ نمبر 2اور7 کے ججز  کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری غلام مرتضی  کے تبادلے موقع پر سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ذوالفقار، بلال سجاد، سہیل عمران، عابد اشرف، فریاد علی،  عبدالحمید عبدالغفار، محمد آصف، جابر علی، مظہر حیات، ضیاالحق، ظہیر احمد، مہر غلام رسول، طالش حسین ملک وحید ارشاد، یاسر حسین، رحمان مسیح، عبدالرشید، مدثر اقبال سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری غلام مرتضی  نے کہا کہ تبادلے تو جوڈیشنل سروس کا حصہ ہیں، بینکنگ کورٹ میں میرا جتنا بھی وقت گزار اس میں میرے ماتحت عملہ نے بھر پور تعاون کیا۔ تاکہ سائلین بروقت انصاف فراہم کیا جاسکے۔  دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق نے کہا  کہ پیشہ وارانہ کام کیلئے بہتری کیلئے میں جو بھی ہدایت کیں ان کا مقصد کام میں نکھار اور سٹاف کی اصلاح کرنا تھا۔ تقریب میں عملے کی جانب سے معزز  ججز کو شیلڈز اور تحائف پیش، دعاؤں اور پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے رخصت کیا۔

مزید :

کامرس -