دراز نے 5ہزار سے زائد سیلرز کو ڈی لسٹ کردیا

  دراز نے 5ہزار سے زائد سیلرز کو ڈی لسٹ کردیا

  

لاہور(اسٹاف رپورٹر)دراز جس کے 15ملین ماہانہ صارفین ہیں اور جہاں تک ہمیں یاد ہے،ای ریٹیل مارکیٹ کے میدان میں غلبہ حاصل کرنے والی اس کمپنی نے ان خطوط پر ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔جیسا کہ دراز کو تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین ”صارف جائزہ“کے ایک طاقتور ای کامرس ٹولز کی مدد سے تیزی سے خریداری سے متعلق فیصلے کررہے ہیں۔یہ وہ مقام ہے جہاں ای کامرس جائنٹ نے صارف تجربے کے ساتھ ساتھ خدمات کے معیار کی بہتری کیلئے بھی انتہائی اہم اقدام اٹھایا ہے۔دراز نے اپنے پلیٹ فارم سے 5ہزار سے زائد سیلرز کو ہٹا کرفروخت کنندہ کی جگہ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔یہ کوئی جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ نہیں تھا کیونکہ ڈی لسٹنگ کا عمل چند ضروری عوامل پر منحصر ہے،جیسا کہ،منسوخی پر زیادہ شرح،اعلیٰ معیار کی واپسی کی شرح،تاخیر سے پراسیسنگ کے احکامات،صارفین کی جانب  سے منفی آراء اور خراب آپریشنل کے پی آئیز وغیرہ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی صارف تجربے کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔

سیلرز کے ساتھ ساتھ کاروباریوں کیلئے بھی تشخیص یکساں اہمیت کی حامل ہے،جائزوں کا کاروبار کی ساکھ پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور ممکنہ طور پر اس بات کا حتمی نقطہ ہوسکتا ہے،جو صارف کے خیال کو آئندہ کبھی بھی اس برانڈ پر غور نہ کرنے میں بدل سکتا ہے۔  

دراز اپنے برانڈ اور سیلرز لسٹنگ کے ساتھ ساتھ جائزہ سسٹم بڑھانے پر مسلسل کام کررہا ہے اور صارفین کے تبصرہ اور خدشات کے جوابات کیلئے کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔خریدار اس امر کی قدر کرتے ہیں اور جب قابل اعتماد تشخیص کی بات آتی ہے تو وہ زیادہ جانکاری رکھتے ہیں۔

برانڈز کو صارفین کی توقعات بڑھانے اور سیلز و حقیقی مثبت آراء پر مبنی مستحکم سلسلہ کو برقرار رکھنے کیلئے اس مارکیٹ پلیس پر اشتراک کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ 

مزید :

کامرس -