گرین اینڈ کلین پاکستان، بی او آر سوسائٹی میں شجر کاری مہم جاری

گرین اینڈ کلین پاکستان، بی او آر سوسائٹی میں شجر کاری مہم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور اور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اظہر حیات کی ہدایت پر محکمہ امداد باہمی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بی او آر سوسائٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شجر کاری مہم کا آغاز ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی محمد انس نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر شاہد اقبال قریشی ایڈووکیٹ، ایڈمن سوسائٹی صائمہ حسن و دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر سوسائٹی محمد انس نے کہا کہ سیکرٹری کوآپریٹوز اور رجسٹرار کوآپریٹوز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کوآپریٹوز سوسائٹیز میں شجر کاری مہم زورو شور سے جاری ہے اور سوسائٹیز میں کرونا ایس او پیز کا بھی خصوصی طور عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ مزید یہ کہ ڈینگی تدارک کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 

مزید :

کامرس -