ایکسل ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ ACCA کا منظور شدہ ایمپلائر نامزد

ایکسل ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ ACCA کا منظور شدہ ایمپلائر نامزد

  

فیصل آباد (پ ر)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) پاکستان نے ایکسل ورلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ (ایکسل ورلڈ) کو اپنے اے سی سی اے منظور شدہ ایمپلائر پروگرام میں خوش آمدید کہا ہے۔ اے سی سی اے کا منظور شدہ ایمپلائر پروگرام منتخب کردہ ایمپلائرز کو عالمی سطح پر ان کے عملے کی تربیت اور ترقی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے پیدا کردہ مواقعوں کے لیے تسلیم کرتا ہے۔یہ شناخت تنظیم کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اے سی سی اے کے ارکان اور مستقبل کے ممبران تکنیکی، پیشہ ورانہ اور اخلاقی مہارتوں کا صحیح امتزاج رکھتے ہیں تاکہ کاروبار کو آگے بڑھایا جا سکے۔ایکسل ورلڈ اے سی سی اے کے ایمپلائر، وسائل اور تربیتی مواد کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرے گا جو کہ براہ راست تنظیم کے کاموں پر مثبت اثر ڈالے گا۔

مزید :

کامرس -