بی او پی اور پی ایس ٹی ڈی کے مابین یاداشت پر دستخط

بی او پی اور پی ایس ٹی ڈی کے مابین یاداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)دی بینک آف پنجاب نے  ادارے میں سیکھنے کے ماحول کے فروغ اور ملازمین کو سیکھ کر آگے بڑھنے میں مدد گار جدید ٹولز تک رسائی فراہم کرنے کیلئے پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ بی او پی ہیڈ آفس لاہور میں یاداشت پر دستخط کیے۔ اس یاداشت کا مقصد بی او پی اور پی ایس ٹی ڈی کے مابین سیکھنے کے فریم ورک کی ترقی و توسیع  سے بی اوپی کے ملازمین  اور افرادی قوت  کی صلاحیتوں میں نکھار لاناہے جو کہ ای - لر ننگ، ٹیلنٹ کے حصول، مہارت کے جائزہ بشمول ملک میں موجود سٹیٹ آف دی آرٹ ذرائع سے بینک کے ملازمین کی تربیت کے ذریعے کیا جائے گا۔ یاداشت بینک ملازمین کے لیے آئندہ پانچ برس کے دوران ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کا جامع لائحہ عمل ہے۔دی بینک آف پنجاب کی جانب سے گروپ ہیڈ پیپل اینڈ آرگنائزیشنل ایکسیلنس گروپ عالیہ ظفر جبکہ پی ایس ٹی ڈی کی جانب سے   قائم مقام چیف ایگزیکٹیو افسرپی ایس ٹی ڈی عدیل شریف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں ادارے کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عدیل شریف نے کہا کہ  کثیر الجہتی اور لچکدار ادارہ ہونے کے باعث پی ایس ٹی ڈی نے ہمیشہ مشکلات سے سیکھا اور انھیں مواقع میں بدل دیا۔ اس کا ثبوت عالمی وباء کے دوران پی ایس ٹی ڈی  کے نمٹنے کا طریقہ ہے۔ ادارے نے ٹیکنالوجی  اور جدت کے استعمال سے سیکھنے اور ترقی کے اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا  اور  ورچوئل لرننگ، ای ماڈیولز اور ڈیجیٹل ٹرانفرمیشن  سے استفادہ کیا۔ انھوں نے پاکستان کے تربیتی منظرنامے کی بہتری کیلئے اپنے صارفین کو ڈیجیٹل حل کی فراہمی تجویز کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   عالیہ ظفرگروپ ہیڈ پیپل اینڈ آرگنائزیشنل ایکسیلنس گروپ  بی او پی نے بینک کی جانب سے اپنے ملازمین کی استعداد عالمی معیار پر لانے کیلئے سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کیلئے عزم کا اعادہ کیا اور بینک کی جانب سے افرادی قوت میں  ترجیحی سرمایہ کاری کی حکمت عملی سے ملک کا سرکردہ مالیاتی ادارہ بننے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مینجمنٹ  دی بینک آف پنجاب کو  سیکھنے اور کمال کا مرکز بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گی۔

مزید :

کامرس -