ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے، اداکارہ صائمہ جان

  ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے، اداکارہ صائمہ جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ صائمہ جان نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے۔صائمہ جان نے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے، نئی آنے والی خواتین اداکاراؤں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس سے ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے۔

مزید :

کلچر -