لوگ ڈراموں کی کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں، مدیحہ امام

    لوگ ڈراموں کی کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں، مدیحہ امام

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں فلموں اور ڈراموں میں ہم جو کہانیاں دیکھتے ہیں وہ سماج کی عکاسی کرتی ہیں اسی طرح پردے پر دکھاّئی جانے والی کہانیوں کا اثر ہماری اصل زندگی پر پڑتا ہے۔ لوگ ان کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایسے میں ڈرامہ بنانے والوں پر بھی سماج میں صحیح اور غلط کے درمیاں توازن کو بنائے رکھنے کی زبردست ذمہ داری ہوتی ہے۔ اب وہ کس طور پر نبھاتے ہیں وہ تو عوام ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھا کہ جس طرح ہم تعریف کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اسی طرح غلطیوں پر آنے والے ردعمل کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ 

مجھ سے غلطی ہونے کا مطلب ہے کہ مجھے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ وہ غلطی نہ ہو۔ میری غلطی سے بہت سے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں، یعنی مجھے مستقبل میں خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -