شوبز انڈسٹری کے فنکار وں کی بڑی تعداد نے کرونا ویکسین لگوالی 

 شوبز انڈسٹری کے فنکار وں کی بڑی تعداد نے کرونا ویکسین لگوالی 

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکار وں کی ایک بہت بڑی تعداد نے کرونا ویکسین لگوالی جبکہ ابھی بھی کافی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے کرونا ویکسین نہیں لگائی ہے ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ زندگی کی مصروفیات کے باعث ہم لوگ یہ سب سے اہم کام نہیں کرواسکے مگر اب ہم پہلی فرصت میں اس کام کو انجام دیں گے۔یاد رہے کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں میں چھوٹے فنکاروں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ نامور فنکاروں کی اکثریت نے کرونا ویکسین لگواکر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہیں۔

 بھی تک جن فنکاروں نے پہلی ڈوز بھی نہیں لگوائی ان میں اقرا ء رفیق،شمائل رائے،فاریہ،صبا عزیز،عباس خان،عقیل حیدر،بابر لاہوریا،مقصودانور،صبا شہزادی اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -